ثقافت

نگر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام نسالو فیسٹیول کاانعقاد 26جنوری کوہرس پو داس کے مقام پہ ہوگا

گلگت (نمائندہ خصوصی) نگر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام قدیم ثقافت نسالو فیسٹیول کاانعقاد 26جنوری کو نگر ہرس پو داس کے مقام پہ انعقاد ہوگا اور اس دوران نسالو کے اس قدیم ثقافت کواجا گر کر نے کے لیئے منا یا جا رہاہے اور اس فیسٹیو ل میں اہم سیاسی سما جی رہنماء شریک ہو نگے اور اس قدیم ثقا فت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرینگے ۔ اس دوران نگر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے صدر معروف شا عر و گلو کار شیر خان نگر ی نے کہا کہ ہم نے اس قدیم روایت کو منا نے کا اہتمام اس لیئے کیا ہے کہ ہماری ثقافت سے نئی نسل آگاہ ہو اور اس ثقافت کو ملک سمیت بیرون ممالک میں بھی متعارف کر انے کے لیئے کیا گیا ہے اور اس دوران جو بھی اہم سیاسی و سماجی رہنماء ہو نگے و ہ اس قدیم روایت پہ روشنی ڈالینگے اور ہم اپنی نئی نسل کو اس قدیم روایت سے آگاہ کرینگے اورن گلگت بلتستان کی ثقا فت کو پر موٹ کر نے کے لیئے محدود وسا ئل میں رہتے ہو ئے بھی کام کرینگے تا کہ گلگت بلتستان کی پہچان برقرار رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کو متعین کر کے حکومت کو ہی اس دن کو پورے گلگت بلتستان کی سطح پہ منا کر اس کو سر کاری طور پر نا فظ کر نے کی ضرورت تا کہ اس سے ہمارے ثقا فت کی ترویج کے ساتھ سیاحت کے لیئے اہم پش خیمہ ثا بت ہو گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button