خبریں

شونٹر استور میں‌ بجلی کے جھولتے تار کی لپیٹ میں آکر دوسری جماعت کا طالبعلم جان بحق، چھٹی جماعت کا طالبعلم زخمی

استور (سبخان سہیل ) استور سب ڈویژن شونٹر کے بالائی گاوں میر ملک میں دن کے وقت بجلی کے تار سے ٹکرانے کے بعد دوسری جماعت کے طالب علم حبیب الرحمن موقعے پر جان بحق ہوگیا جبکہ چھٹی جماعت کا طالب علم صادق ولد خان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دن کے وقت دونوں طالبعلم سکول کے سامنے واقع دوکان کی چھت پر بیٹھے تھے۔ مقامی ذارئع نے بتایا کہ اچانک بجلی کی تار نے چھت کو چھوا، جس کی وجہ سے دونوں طالبعلموں کو شدید جھٹکے لگے۔ کرنٹ کی وجہ سے حبیب الرحمن موقع پر ہی جان بحق ہوگیا، جبکہ دوسرے طالبعلم کو مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا، جہاں اسے فرسٹ ایڈ دی گئی۔
مقامی افراد نے اس سانحے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی تاروں کو مناسب بلندی پر کس کر باندھا جائے، تاکہ جھولتے تاروں کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button