عوامی مسائل

شگر: یونین کونسل برالدو، گلاب پور اور باشہ بنیادی کمیونیکیشن سہولیات سے بھی محروم

شگر(عابدشگری) سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے اہم ترین اور اہمیت کے حامل یونین کونسل گلاب پور،برالدو،تسر اور باشہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات سے محروم ۔ موبائل اور فون کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دس ہزار سے زائد آبادی دنیا سے رابطہ کیلئے کوئی ذریعہ موجود نہیں۔جس کی وجہ سے لوگوں کو باہری دنیا اور ملک میں رہنے والی عزیز و اقاریب سے رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور جدید میں دنیا چاند پر پہنچا ہے اور مریخ پر زندگی کے آثار ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ شگر کے دورافتادہ یونین کونسل برالدو اور باشہ بنیادی کمیونیکیشن سہولیات سے بھی محروم اور ناآشنا ہے۔ موبائل اور فون کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دس ہزار سے زائد آبادی دنیا سے کیلئے کوئی ذریعہ موجود نہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو باہری دنیا اور ملک میں رہنے والی عزیز و اقاریب سے رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ برالدو ،گلاب پوراور باشہ میں فوری طور موبائل سروس کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button