متفرق

صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے آئینی کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر میر غضنفر

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گورنر ہاوس گلگت میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے میں وفاق میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکومتی عہدیدارن سے ملاقاتیں کی ۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیئے اپنے کردار اد ا کرر ہی ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں میگا پروجیکٹس پر کام کررہی ہے اور ان میگا پروجیکٹس کی تکمیل کے لیئے اقدامات کر رہی ہے اور وفاقی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ مستقبل قریب میں گلگت بلتستان میں مزید میگا پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اعلان کردہ ترقیاتی پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے اور ان پروجیکٹس سے جلد از جلد عوام مستفید ہوگی ۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی میری اولین ترجیح ، صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہوں گا ۔گلگت بلتستان و دیگر صوبوں کے درمیان روابط قائم رکھنے کے لیئے بھی کوشاں ہیں تاکہ دیگر صوبوں کے عوام کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کو بھی جدید سہولیات میسر ہوں اور دیگر صوبوں میں گلگت بلتستان کے باسی اور طلبا ء کے مسائل بھی آسانی سے حل ہوسکیں ۔

گورنر گلگت بلتستان سے ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والا وفد ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلطان گولڈن، جوائنٹ سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان روشن علی ،اور دیگر وفود نے ملاقات کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button