تعلیم

گلگت میں پہلی مر تبہ سمسٹر سسٹم کے تحت امتحانا ت لیئے گئے ، ڈا ئر یکٹر اسکو لز فیض اللہ لو ن

گلگت ( پ ر) ڈا ئر یکٹر اسکو لز فیض اللہ لو ن نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، علم کی اہمیت اور افا دیت سے کسی کو انکا ر نہیں ، محکمہ تعلیم گلگت میں معیاری تعلیم کی بحا لی کیلئے محنت کررہے ہیں ۔ ایلمنڑی بورڈ گلگت کے سا لا نہ نتا ئج کا اعلا ن کر دیا گیا ہے ،ہم نے شفا ف طریقے سے امتحانی عمل کو انجا م تک پہنچا یاہے۔ گلگت میں پہلی مر تبہ سمسٹر سسٹم کے تحت امتحانا ت لیئے گئے ، یہ تجر بہ بہت کا میاب رہا ، بچوں کے و الدین نے اس نئے طریقہ امتحان کو سرا ہا ،اسسٹنٹ کنڑولر ایلمنٹری بورڈ گلگت فیصل شاکر نے اس حو الے سے کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کے معما ر ہیں ان کی منا سب تعلیم او رتر بیت ہم سب کا بنیاد ی فریضہ ہے،جب تک نئی نسل کی تعلیم و تر بیت پر توجہ نہیں دیں گے تب تک معاشرہ تر قی نہیں کر سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ ان تمام اساتذہ اکرام کا شکریہ اد ا کرتے ہیں جنہوں نے امتحا نی عمل میں ایلمنڑی بورڈ کیساتھ بھر پور تعاون کیا ان کی محنت اور دیا تنداری کی وجہ سے امتحانات شفاف طریقے سے ہو ئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button