گلگت بلتستان

چلاس: تھور فتوٹ میں بجلی کی ہائی وولٹیج تا ر گرنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق،متعدد مویشی ہلاک ہوگئے

چلاس(بیورورپورٹ) نواحی علاقے تھور فتوٹ میں بجلی کی ایچ ٹی لائن گرنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق،متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔دن دو بجے کے قریب اچانک بجلی کی ہائی وولٹیج تا ر زمین پر گر گئی۔جس کی زد میں آکر ا نوار ولد عزیزالرحمان موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔جبکہ کئی قیمتی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔تار گرنے کے واقعے پر عوام علاقہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور محکمہ برقیات کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔دوسری جانب معصوم انوار کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔اور پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button