صحت

گلگت شہر کی حدود میں تین کلو گرام سے زائد وزن والے چکن کی فروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگادی گئی ، پہلے سے زبح شدہ مرغیوں کے گوشت کے فروخت پر بھی پابندی عائد۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت

گلگت ( پ ر) سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت خرم پرویز کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے تحت گلگت شہر کی حدود میں تین کلو گرام سے زائد وزن والے چکن کی فروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگادی گئی ہے۔ یاد رہے کہ زائد وزن والی مرغی کا گوشت صحت کے لیے مضر قراد دیا جا چکا ہے جس کا استعمال مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس حکم نامے کے تحت مرغی کا کاروبار کرنے والے دکانداروں اور پولٹری فارمز کے مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔ علاوہ ازیں عوام الناس کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دکانوں میں پہلے سے زبح شدہ مرغیوں کے گوشت کے فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولٹری مالکان کو حکم جاری کردیا گیا ہے کہ مرغی گاہک کے سامنے ہی زبح کی جائے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں ان دکان داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button