متفرق

شگر: نجی بنک کا ملازم گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے

شگر(عابد شگری)نجی بنک کا ملازم رات کو گیس لیکیج ہونے کی وجہ دم گھٹنے سے جان بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق محمد رضا ولد محمد نقی قراقرم کواپریٹیوبنک شگر مین ملازم تھے اور اپنے باری پر رات کو چوکیداری کررہا تھا۔ رات کو اس نے کمرے کو گرم رکھنے کیلئے گیس ہیٹر جلائے ہوئے تھے۔ اور اس میں سے گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے ان کی دم گھٹ پر انتقال کرگیا۔ اس کی موت کا اس وقت پتا چلا جب صبح بنک کے دیگر ملازمین معمول کے مطابق بنک آئے تو بنک اندھر سے بند تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر نہ کھولا تو شک ہوگیا کہ اندھر کچھ ہوا ہے۔ملازمین نے پچھلی عقب سے روشن دان کی شیشے توڑ کر دیکھا تو ملازم بے سدھ پڑا تھا جس پر فوری طور لاک توڑ کو دروازہ کھولا گیاتو وہ بے جان پڑا ہوا تھا جسے فوری طور رورل ہیلتھ سنٹر لے گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کی۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو وارثان کے حوالے کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button