متفرق

اکاونٹنٹ جنرل گل بیگ نے شگر میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کا افتتاح کیا

شگر(پ ر)گلگت بلتستان کے اکاونٹنٹ جنرل گل بیگ جو ان دنوں بلتستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں نے بلتستان کا ضلع شگر میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں قانوں ساز اسمبلی کے ممبر عمران ندیم، سابق وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان ، ڈائریکڑ ایجوکیشن مجید خان ،اسسٹنٹ کمشنر شگر موسی بخاری اور مختلف محکمہ جات کے آفیسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سکردو حشمت خان اور شگر ضلع کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر محمد موسی شرکت کیں۔

اکاونٹنٹ جنرل گل بیگ افتتاح کے لیے جب ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس پہنچے تو ضلع کے نئے اکاونٹس آفیسر اور عملے نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر نئی عمارت کا افتتاح کیا اور ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کے دفتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اکاونٹنٹ جنرل نے کہا کہ ضلع میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کھولنے سے علاقے کے سرکاری محکمہ جات کے مسائل میں آسانی پید ا ہوگی اور ادارہ علاقے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے علاقے کے عوامی نمائندوں سے امید ظاہر کیں کہ وہ علاقے میں قیام اس اہم ادارے سے بھرپور تعاون کریں گے ۔

اکاونٹنٹ جنرل راجہ اعظم خان کی دعوت پر ان کی رہائش گا ہ بھی گئے ۔اور وھاں پر علاقے کے معززین سے بھی ملاقات کیں۔ قانون ساز اسمبلی کے ممبر عمران ندیم اور اے سی شگر بھی ابن کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے شگر کی تاریخی اہمیت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ انہوں نے بہترین مہمان نوازی پر راجہ اعظم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button