اسکردو: بلتستان ایجو کشنل کونسل لاہور کا ایک خصو صی اجلاس صد رانجینئر عاتف فچوکے زیر صدارت منقعد ہوا جس میں نوروز پروگرام اور لاہور میں مقیم بلتستان کے طلباء کا سالانہ اجتماع کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ اس اجلاس میں بلتستان ایجوکشنل کونسل کے سرگرم کارکن ایڈوکیٹ محبوب کو پنجاب لائیرز یوتھ ونگ اور مسلم لیگ نون یوتھ وونگ کا ممبر بننے پر مبارک باد دی گئی۔ محبوب کا تعلق سکردو کے نواحی گاؤں کریس سے ہے اور لاہور میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء کے مسا ئل کے لیے ہمہ تن مصروف رہتا ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کر کے لاہور کے ایوان عدل میں وکالت کی پریکٹس کر رہاہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔