صحت

محکمہ ڈرگ میں کنٹریکٹ پر کام کر نے والے ڈرگ انسپکٹر وں کو فوری طور پر ریگولر کیا جا ئے

گلگت (نمائندہ خصوصی ) گلگت ،استور ،دیامر ،غذر اور ہنزہ نگر کے ڈر گ انسپکٹر ز 10سالوں سے کنٹر یکٹ کے بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور دسمبر 2014ء میں سا بق چیف سیکریٹری نے ڈرگ انسپکٹرو ں کو ریگو لر کر نے کا احکامات جاری کر نے کے باو جود محکمہ سر و سز نے فائل کو دبا کر نو ٹیفکیشن جاری نہیں کر رہے ہیں ۔ڈرگ انسپکٹروں نے کہا ہے کہ ہم علاقے میں مضر صحت ادوایات اور دیگر غیر ضر و ری ادوایات کی روک تھا م کرکے گلگت بلتستان میں قیمتی جا نو ں کو بچا یا جا تا ہے اور اپنے ڈیو ٹی کو احسن طر یقے سے سر انجا م دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایما نداری سے کام کر نے والوں کا کو ئی پر سان حال نہیں اور کو ئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اورجو ڈیو ٹی سے غفلت بر تنے والوں کے ساتھ انصاف کیا جا تا ہے مگر بدقسمتی سے ایمانداری سے کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہمیں گز شتہ 10سالوں سے کنٹریکٹ پر اپنے ڈیوٹی احسن طر یقے سے سرانجام دیتے ہوئے ریگولر کرنے کا منتظر ہے مگر محکمہ سر وس ہمارے فا ئل کو دبا کر نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہاہے ۔انہوں نے و زیر اعلیٰ حا فظ حفیظ الر حمن ،گو رنر گلگت بلتستان ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ محکمہ ڈرگ میں کنٹریکٹ پر کام کر نے والے ڈرگ انسپکٹر وں کو فوری طور پر ریگولر کیا جا ئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button