سیاست

گانچھے: مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا چناو میرٹ اور پارٹی مفاد کے لئے کیا گیا ہے۔ ضلعی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف

گانچھے(پ،ر) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر امان اللہ خان نے کہاہے کہ صوبائی کابینہ کی چناو میں مرکزی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا چناو میرٹ اور پارٹی مفاد کے لئے کیا گیا ہے ہمیں راجہ جلال مقپون کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اوران کی قیادت میں پورے گلگت بلتستان میں پارٹی فعال اور مضبوط ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں پارٹی کے اندر کوئی گروہ بندی نہیں ہے، بہت جلد تما م رہنما ایک ہو جائیں گے۔ پارٹی میں اختلافات جمہوریت کی علامت ہے۔ ہر کسی کو اپنے رائے دینے کی مکمل آزادی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی قائد عمران خان جب بھی پارٹی اجلاس ہوتا ہے تمام کارکنوں کی باتوں کو غورسے سنتا ہے اور پارٹی کارکنوں کی رائے کو سامنے رکھ کر پارٹی مفاد کے لئے فیصلہ کر تا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گانچھے میں پارٹی کارکنان راجہ جلال مقپون کے ساتھ ہے۔ ان کی قیادت میں گانچھے میں پارٹی کو مضبوط کرنے لئے کام کریں گے۔ ن لیگ کی حکومت نے میرٹ کا بلند بانگ دعوے کر کے میریٹ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ صوبائی وزراء اثاثہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں، ان کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ حکومت صرف اور صرف اپنے لئے بنک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں۔ علاقے میں موجودہ حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیاہے۔ عوام نے ڈیڑھ سال میں ن لیگ کی کارکردگی کو دیکھ لیا ہے۔ گانچھے میں حکمران جماعت کے ممبران ذاتی مفاد کے لئے لڑ رہے ہیں اور ہر ممبران نے اپنا ٹھیکیدار بنا کر ان کو ٹھیکے دلا کر بنک بیلنس بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button