ماحول

وزیر جنگلات نلتر کے مقام پر برف میں پھنسے برفانی چیتے کی جان بچانے والےرضاکاروں کو انعام اور محکمہ کےعارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے

چلاس(رپورٹر) وزیر جنگلات و ماحولیات عمران وکیل نے گزشتہ ہفتے نلتر کے مقام پر برف میں پھنسے برفانی چیتے کی جان بچانے والے ۴رضاکاروں کو دو لاکھ روپے اور محکمہ جنگلات کے ۳ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر جنگلات و ماحولیات عمران وکیل نے کہا کہ مقامی رضاکاروں اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بے زبان نایاب جانور کی جان بچا کر تاریخ رقم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی تحفظ میں کمیونٹی کے ساتھ مل کر اہم اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون سے جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ کریں گے اور خاص کر نایاب جانوروں کی ہر سطح پر تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button