صحت

شگر: حکومت رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں لیڈی ڈاکٹر اور چھورکاہ ڈسپنسری میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی یقینی بنائیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) شگر

شگر(عابد شگری) ضلع شگر میں مزید ہیلتھ سنٹرز،ڈسپنسریز اور ہسپتال کھولنے کے بجائے ایف اے پیز کو بند کیا جارہا ہے۔ شگر میں عوام کو صحت کے حوالے سے کوئی بھی سہولیات دستیاب نہیں، نہ دوائی مل رہا اور نہ ہی مریضوں کو ہیٹنگ کا کوئی بندوبست۔ مسلم لیگ (ن) شگر کے ترجمان نذیر احمد نے کہا ہے کہ شگر کے عوام کو علاج و معالجے کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں، نہ دوائی مل رہا اور نہ ہی داخل مریضوں کیلئے ہیٹنگ کا کوئی بندوبست ہے۔رورل ہیلتھ سنٹر صرف ایک ہی میڈیکل آفیسر کی رحم و کرم پر ہے۔حکومت رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں لیڈی ڈاکٹر اور چھورکاہ ڈسپنسری میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ شگر کے واحد صحت کے مرکز رورل ہیلتھ سنٹر اس وقت سخت مشکلات میں مبتلاء ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کے نہ ہونے سے پورے شگر کی خواتین کو علاج اور چیک اپ کیلئے دور دراز سکردو اور دیگر شہر جانے پر مجبور ہے۔جبکہ ڈینٹل ڈاکٹر بھی سنٹر سے غائب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈسپنسری چھورکا میں تعینات میڈیکل آفیسر گذشتہ ایک سال سے غائب ہے،جبکہ وہ اپنا تنخواہ مسلسل اسی ڈسپنسری سے وصول کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے 14000سے زائد آبادی کیلئے علاج و معالجے کیلئے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں۔انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہے کہ وہ ضلع شگر کے صحت کے مراکز کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کریں اور رورل ہیلتھ سنٹر میں فوری طور لیڈی ڈاکٹر اور سول ڈسپنسری چھورکاہ میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button