سیاست

گانچھے : پیپلز پارٹی کو ایک حلقہ میں امیدوار نہیں ملا تو دوسرے حلقے سے ضمانت ضبط ہوا تھا۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ محمد اشرف

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانچھے متحد اور منظم ہیں اورپارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ۔ ن لیگ گانچھے ضلعی صدر سلطان علی خان کے زیر قیادت ضلع میں دن رات کام کر رہے ہیں ۔ کچھ لوگوں کو ضلع کی ترقی ہضم نہیں ہو رہا۔عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ مگر عوام کو ان لوگوں کی نیتوں ا ورسا بقہ حکومت کی کارکردگی بھی عوام نہیں بھولے ہیں ۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کا امتحان الیکشن ہوتا ہے اور عوام نے الیکشن میں ان تمام پارٹیوں کو اپنی اوقات دیکھائی تھی جو آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں مگر شاید ان لوگوں کی یاد داشت شاید کمزور ہیں مگر عوام کی یاد داشت کمزور نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر محمد اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ضلع گانچھے کی ایک حلقہ میں امیدوار نہیں ملا تھا تو دوسرے حلقے سے ضمانت ضبط ہوا تھا۔ شاید پیپلز پارٹی عوام سے بدلہ لینا چاہتا ہے اور عوام کی ترقی ان لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا۔ محمد اشرف نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے ن لیگ کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔ ایسے لوگوں کو بتا دیتا ہوں کہ چاہے کچھ بھی کر لے میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر یوتھ ونگ گانچھے نے کہا کہ ہم کسی بھی اخباری خبر یا بیان کی واضاحت ۔ کیونکہ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور عوام ہماری کارکردگی پر مطمئن ہیں۔ عوام کو اب نوکریاں خریدنا نہیں پڑ رہا، حقدار کو حق کی وصولی کے لئے اب رشورت دینا نہیں پڑ رہا ۔ ضلع میں صحت اور تعلیم کے مسائل حل ہورہے ہیں اور ضلع گانچھے میں اب پہلے کی طرح لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہا ۔ باقی کچھ لوگوں سے یہ چیزیں برداشت نہیں ہو رہا ۔ ضلع سے باقی پارٹیوں کا وجود ہی ختم ہو رہے ہیں اور مرتا کیا نہیں کرتا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button