متفرق

یاسین : منفی سرگرمیوں کے باعث بی این ایف حمید گروپ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، چیرمین ایل ایس او سیلگان بابرخان

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بی این ایف حمید گروپ کے سابق جنرل سیکرٹری و چیرمین ایل ایس او سیلگان بابرخان نے یاسین کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفریس کے زریعے بی این ایف حمید گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج سے پانچ سے قبل  2012 میں حمیدگروپ کے منفی سرگرمیوں کے باعث پارٹی کے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور 2013کے الیکشن کے دوران بحثیت ایک سیاسی ورکر کے عوام کو بی این ایف کے منفی سرگرمیوں کے حوالے سے اگاہ کیا تھا اور عوام نے الیکشن میں پرچی کے زریعے حمیدگروپ کو مسترد کیا۔

آج میں مقامی میڈیا کے ذریعے یاسین کے یوتھ کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ وہ جانے انجانے میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے دور رہے ۔انہوں نے حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک شخص یاچند شرپسندلوگوں کی وجہ سے شہداکے سرزمین یاسین اور خاص کر سیلگان برکلتی جو کہ بی این ایف کے چیرمین عبدالحمید خان کا آبائی گاوں بھی ہے کے محب الوطن لوگوں کو بدنام نہ کرے۔ہم شہیدنشان حیدر لالک جان کے وارث ہے ۔ہم نے ملک اوررقوم کی حفاظت میں اپنا خون دیا ہے اور وقت آنے پر پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے حفاظت کے لیے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے میں حسب سابق سب سے ااگے ہونگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت یہاں کے ہر آدمی کو ایجنڈکے نظرسے نہ دیکھے۔ یاسین کے عوام سو فی صد محب الوطن ہے۔ ہمارئے آباو اجدا اور یاسین کے جوانوں نے قیام پاکستان سے لیکر اج تک ملک کے جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے حفاظت کے لیے سرپر کفن باندھ کر تیار ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button