تعلیم

ہنزہ: گرلز ہائر سیکنڈری سکول گلمت میں اساتذہ کے لئے منقعدہ 24روزہ ورکشاپ اختتام پذیز ہوا

ہنزہ (پریس ریلیز) گرلز ہائر سیکنڈری سکول گلمت گوجال میں 24روزہ اساتذہ کے لئے منقعدہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈی آئی ایس محکمہ تعلیم ہنزہ جبار خان اور میر محفل سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ تعلیم وفا بیگ تھے۔ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی ایس محکمہ تعلیم ہنزہ جبار خان نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں ۔ بچوں کو صرف تعلیم سے اچھا انسان نہیں بنا سکتے ہیں تعلیم کے ساتھ طلباء کے لئے تربیت بھی ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی استعدادکار میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اساتذہ بھی ایمانداری سے بچوں کی تعلیم وتربیت پر بھی توجہ دیں اور
معاشرے میں معیار تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے میر محفل سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ تعلیم وفا بیگ نے کہااس طرح کے ورکشاپ سے اساتذہ استعداد کار میں اضافہ ہو تا ہے اور معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔استاتذہ کے لئے منقعدہ اس ورکشاپ میں پرائمری لیول کے سائنس، میتھ، انگلش اور دیگر سبجکٹس کے اساتذہ کو تربیت دی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button