تعلیم
ہنزہ: گرلز ہائر سیکنڈری سکول گلمت میں اساتذہ کے لئے منقعدہ 24روزہ ورکشاپ اختتام پذیز ہوا
ہنزہ (پریس ریلیز) گرلز ہائر سیکنڈری سکول گلمت گوجال میں 24روزہ اساتذہ کے لئے منقعدہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈی آئی ایس محکمہ تعلیم ہنزہ جبار خان اور میر محفل سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ تعلیم وفا بیگ تھے۔ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی ایس محکمہ تعلیم ہنزہ جبار خان نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں ۔ بچوں کو صرف تعلیم سے اچھا انسان نہیں بنا سکتے ہیں تعلیم کے ساتھ طلباء کے لئے تربیت بھی ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی استعدادکار میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اساتذہ بھی ایمانداری سے بچوں کی تعلیم وتربیت پر بھی توجہ دیں اور
معاشرے میں معیار تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔