متفرق

سکردو : ادبی تنظیم بزم علم و فن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی

سکردو ( رجب علی قمر ) معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایوان اقبال سکردو سے حسن سدپارہ چوک سکردو تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت رکن کونسل گلگت بلتستان اسمبلی وزیر اخلاق حسین نے کی۔ اس موقع پر شرکاء ریلی نے کشمیر بنے گا پاکستان ،پاکستان زندہ باد ،بھارت مردہ باد ،مودی سرکار مردہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کاڑد اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں درج شدہ بینرز اُٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل گلگت بلتستان وزیر اخلا ق حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کا محب وطن پاکستانی بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں کھڑا ہے اور بھارت کی بربریت اور جارحیت پر سراپا احتجاج ہے بھارتی ریاستی مظالم سے کشمیری او ر پاکستانی قوم کبھی مرعوب نہیں ہوں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا پاکستان نامکمل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کی جانب سے گلگت بلتستان کے حقوق پر پیٹ میں مڑوڑ ہونا افسوس ناک مرحلہ ہے70 سالوں سے خطے کے عوام نے کشمیریوں کے لیے قربانی دی ہے جس کے باوجود آج وہ ہماری راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر اخلاق حسین نے کہا کہ کشمیری رہنما لاکھ مخالفت کریں ہر صورت میں گلگت بلتستان کو حقوق مل کر ہی رہے گا۔ وزیر اعظم پاکستان جلد گلگت بلتستان کے لئے نئی خوشخبری سنانے والے ہیں ہم کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا محور سمجھتے ہیں ۔

سکردو میں یو م یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ضلعی انتظامیہ کی تمام تیاریاں شدید برف باری کی نذر ہوگئی۔ ادبی تنظیم بزم علم و فن کی جانب سے ایوان اقبال میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آذاد نے کی جبکہ رکن کونسل گلگت بلتستان وزیر اخلاق حسین اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ چیمہ سکردو مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت اپنی ناپاک عزائم اور ہٹ دھرمی کے زریعے کشمیر پر غاصب ہونا چاہتے ہیں۔ کشمیر ی عوام مظلوم ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہنماؤں کی علاقے کے لئے حقوق پر اختلاف ایک الگ مسئلہ ہے لیکن بھارتی غاصبانہ عزائم جنوبی ایشیا کی پائیدار امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔ کشمیر ی آج بھی پاکستان سے الحاق ہونا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکومت ان کی آزادی اظہار اور حق خود ارادیت پر حملہ کررہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کشمیر کو پاکستان کا شہہ رگ سمجھتی ہے لیکن کشمیر ی رہنماوں کی جانب سے خطے کی حقوق پر اعتراض کرناسمجھ سے بالاتر ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button