صحت

ہنزہ: سرطان کے بارے میں آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

گلگت(ارسلان علی ) صدر اسماعیلی لوکل کونسل ہنزہ شیر عالم نے کہا ہے کہ سرطان کی مرض سے بچاو کے لئے لوگوں میں آگاہی پھیلانے اور اس مہلک بیماری سے بچنے کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،کینسر ایک مددت کے بعد لاعلاج مرض بن جاتی ہے جس کے لئے اس کے شروع ہوتے ہی علاج کروانے سے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے ۔انہوں نے ہنزہ خانہ آباد میں،خانہ آباد یوتھ اینڈ سپورٹ بورڈ کے زیراہتمام PPHIکے تعاون سے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض سے بچنے کے لئے ہمیں مصنوعی چیزوں سے پرہیز کرکے قدرتی خوراک کھانے اور روز مراء زندگی کو سادگی اور اسلامی رویات کے مطابق گزارنے کی ضرورت ہے ،کیوں کہ اسلام میں لوگوں کو سادہ زندگی گزارنے پر زور دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل اس مرض کے بڑھنے کا ایک بڑا وجہ اسلامی رویات سے ہڑنا ، مصنوعی خوراک کا استعمال اور شراب نویشی و دیگر نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا بھی ہے ۔

اس موقع پرPPHIڈسڑکٹ سپورٹ منیجرمحمد حنیف ،میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹراشتیاق حسین ،میڈیل سپیشلسٹ ڈاکٹر نسیم بانو، شمس الدین شمس ود یگر نے شرکاء کو اس مہلک مرض کے حوالے سے ہدایت وماہرانہ رائی دیتے ہوئے کہا کہ اس مرض کا ترقی یافتہ ممالک میں 60فیصد تک پھیلنے کے بعد بھی علاج کیا جاسکتا ہے لیکن ترقی پزیر ممالک میں اس کے شروع ہوتی ہی علاج کروانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس مرض کے پھیلنے کے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مردوں شراب نوایشی ،آرام طلبی ،قدرتی خوراک ترک کرکے مصنوعی چیزوں کا استعمال کرنا ایک اہم وجہ بن سکتا ہے اور اس حوالے سے دنیا کے مارہرین کے تحقیقات کے بعد ثابت کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین میں سرطان کا مرض کے پھیلنے کا ایک اہم وجہ میک آپ اورکیریموں کا استعمال ہوسکتاہے ۔انہوں نے اس حوالے سے بچاوں کے لئے اپنی رائی دیتے ہوئے کہا کہ اس مہلک مرض سے بچنے کے لئے ہمیں مصنوعی خوراک اور مصنوعی چیزوں کا کم استعمال کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ بازاری اور مصنوعی چیزوں کا استعمال کرنا بھی کینسر جیسے مرض کا سبب بن جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو6ماہ میں ایک مرتبہ کم از کم نہیں تو سال میں ایک بار ایک اچھی سے ڈاکٹر سے چیک آپ کروانا لازمی ہے اور ایسے مہلک بیماریوں کے شروع ہونے سے قبل ہی علاج کروانے کی ضرورت ہے ۔

آخر میں علاقے کے معرو سماجی وسیاسی رہنماء شکراللہ بیگ نے PPHIگلگت ریجن کے ڈائریکٹر محمد حنیف کا بالخصوص اور دیگر ڈاکٹروں کا بالعموم تمام اہل علاقے کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PPHIکا ہم شکر گزار ہیں جس نے ایک مہلک مرض کے حوالے سے ہمیں آگاہی دی اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس قسم کے تقریبات منعقدہ کرینگے ۔تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین ،مرد اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور ڈاکٹروں سے سوالات بھی پوچھے گئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button