متفرقگلگت بلتستان

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان میں ریلیاں، حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا

گلگت ( پ ر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان بھر میں عوام کی بڑی تعداد نے ریلیوں میں شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ گلگت شہر میں اس سلسلے میں سب سے بڑی ریلی اتحاد چوک پر اختتام پزیرہوئ، اس ریلی کی قیادت وزیر اعلی گلگت بلتستان کے پولیٹیکل ایڈوایزر شمس میر، خصوصی مشیر فاروق میر، حاجی عابد بیگ، ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ، ہوم سیکریٹری جی بی احسان بھٹہ، ڈی سی گلگت حمزہ سالک اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ مقررین و شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا اور کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر انکی اخلاقی و سیاسی مدد کرے گا۔ریلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button