متفرق

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں ریلیف آئٹمز کریم آباد چترال پہنچا دئیے گئے ہیں

چترال(بشیر حسین آزاد)کور کمانڈر پشاور لفٹنٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کے خصوصی ریلیف پیکیجز لیکر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے کریم آباد شیر شال پہنچائی گئی ،ریلیف کے سامان میں 100عد د کمبل،50عدد رضائیاں، 20عدد گرم50ہیٹر،30بوری آٹااور20عدد چھٹائیاں شامل ہیں۔متاثرہ گاؤں شیر شال میں ہیلی پیڈ نہ ہونے کی وجہ مذکورہ سامان نزدیکی گاؤں (سوہٹ ) میں مقامی ناظمین اور علاقے کے عمائدین کے حوالے کیے گئے۔ سامان راونہ کرنے کے موقع پر ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ اور ایم پی اے سلیم خان بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے پورے چترال میں سکاؤٹس کے جوانوں کو الرٹ کیا ہوا ہے جو کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس خودتمام حالات اورریسکیو اپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔درین اثنا شیر شال سے تعلق رکھنے والے حسین خان جوکہ پشاور میں دھوپی کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہے جس کی والدہ،بیوی اور دوبچے اس سانحے میں جان بحق ہوگئے تھے کو بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر چترال پہنچایا تاکہ وہ تدفین میں شرکت کرسکے۔اسی طرح بروغل کی مسماۃ پری جو کہ تین دن پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وفات پا گئی تھی کی نعش بھی بذریعہ فوجی ہیلی کاپٹر یارخون لشٹ پہنچایا گیا۔اور گرم چشمہ سے تعلق رکھنی والی14سالہ گردوں کی مرض مبتلا بچی کو انسانی ہمدردی کے تحت چترا ل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button