عوامی مسائل

ڈیزل جنریٹرسے بجلی فراہمی مسلے کا دیر پاحل نہیں، گندم پر ٹارگیٹڈ سبسڈی نامنظور، دیامر یوتھ موومنٹ کے رہنماوں کا بیان

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر یوتھ موومنٹ کے راہنماؤں شبیر احمد قریشی،سید امان ،حبیب الرحمان و دیگر نے اپنی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ڈیزل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی دیر پا عمل نہیں ہے۔دیرپا حل صرف پن بجلی گھروں کی فوری تعمیر میں پنہاں ہے۔فوری طور پر التوا کا شکار منصوبے مکمل کرواکے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔اپنی دی گئی الٹی میٹم پر بدستور قائم ہیں۔12فروری کو احتجاجی کار ریلی کا انعقاد جبکہ 13فروری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔دیامر یوتھ موومنٹ عوام کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے لئے وجود میں آئی ہے۔اور یہ غیر سیاسی صرف عوامی نمائندہ جماعت ہے ۔اس میں ہر طبقہ فکر کی نمائندگی موجود ہے۔یوتھ موومنٹ کی کوششوں سے عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں۔اور حکمران جماعت یوتھ موومنٹ سے خوفزدہ ہے۔کیونکہ حکومت کا اصل چہرہ اور مقاصد عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔تنقید کرنے اور الزامات عائد کرنے والے دیامر کی تعمیر و ترقی سے مخلص نہیں ہیں۔اور دیامر کو مزید اندھیروں میں رکھنا چاہ رہے ہیں۔ہم عوامی مسائل کا ایجنڈا لے کر میدان عمل میں اترے ہیں اپنے مشن کی تکمیل تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔صوبائی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کے نام پر عوام سے سبسڈی چھیننا چاہتی ہے۔اور ہرگز حکومت اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گی ۔حکومت کی اس عوام دشمن پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔حکومت کو اپنے اس اعلان اور فیصلے سے دستبردار ہو نا پڑے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button