متفرق

گلگت شہر میں پہلا سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کا افتتاح ہو گیا

گلگت ۔( چیف رپورٹر ) گلگت شہر میں پہلا سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کا افتتاح ہو گیا۔ معروف کاروباری مرکز کرنل حسن شاپنگ مال میں سٹی فائر سیفٹی کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گلگت اور گلگت بلتستان کے فائر آفیسر عبداللہ نے فیتۃ کاٹ کر کیا۔ ریجنل منیجر سٹی فائر سیفٹی سروسز نوشاد حسین شانی نے دونوں آفیسران کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پہ گلگت بلتستان کے فائر آفیسر عبداللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے دارالخلافہ گلگت شہر میں سٹی فائر سیفٹی سروسز کے قیام عوام باالخصوص کاروباری طبقے کیلئے نیک شگون قرار دیا اور سٹی فائر سیفٹی کے اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اسے گلگت بلتستان کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں کاروباری اور دیگر سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس لئے اب عوام اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انکا کہنا تھا کہ گلگت شہر سمیت دیگر گردو نواح میں آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب انتہائی لازمی ہو گیا ہے۔ چونکہ حادثہ ہوتے ہوئے دیر نہیں لگتی۔ امید ہے گلگت بلتستان میں پٹرول پمپوں بڑے بڑ ے مارکیٹوں اور دکانوں میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے آگ بجھانے کے آلات کو ہر حال میں تنصیف کریں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں پہلے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے قیام پہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ایک انقلابی اقدام قرار دیا۔ ۔صوبائی حکومت اور انتظامیہ ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ عوام بھی نو زائیدہ ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔اس سے قبل ریجنل منیجر سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز نوشاد حسین شانی نے ادارے کے اغراض مقاصد سے آگاہ کیا اور مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button