تعلیم

کھرمنگ: مڈل سکول طولتی بروق کی چھت برف باری کی وجہ سے گر گئی

کھرمنگ ( خصوصی رپورٹ) مڈل سکول طولتی بروق کے حال کی چھت برف کا وزن برداشت نہ کر نے کی وجہ سے گر گئی اور ضلع میں کئی اور اسکولوں کے بھی چھت کسی بھی وقت گر سکتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کچھ سکولوں کی خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ چھتیں کسی بھیوقت گر سکتے ہیں۔ سکولوں میں چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح پرائمری سکول مہدی آباد کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔ والدین دن بھر اپنے بچوں کی فکر میں رہتے ہیں۔

کتی شو روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے عوام کا اشیا خوردونوش لانے کے لئے دیگر علاقوں میں جانا ممکن نہیں ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں قحط کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کتی شو نالہ کی سڑک کو جلد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کریں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینیاں ختم ہو سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button