کھیل

سعودی عرب میں منعقدہ بلتستان سپر لیگ ٹرافی شاہین ہیروزکریس نے اپنے نام کر لی

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) سعودی عرب میں مہدی آباد کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے منعقدہ بلتستان سپر لیگ کا فائنل میچ ٹرافی شاہین ہیروزکریس نے اپنے نام کر لی ۔ فائنل کے مہمان خصوصی منیجر سیہات سوسائٹی حاجی فدا حسین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں حاجی عباس اور معروف سماجی شخصیت حاجی شاہد حسین مہدی آبادی بھی ان کے ساتھ تھے ۔ فائنل میچ شاہین ہیروز کریس اور یونائیٹڈ کنگ کے درمیان کھیلا گیا۔ یونائٹڈ کنگ نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈینگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔ کریس ہیروز نے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ 14اورز میں اپنے حریف کو جیتنے کے لئے 120 رنز کا ہدف دے دیا۔ یونائٹیڈ کنگ کی پوری ٹیم 106 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ۔

فائنل تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ اہلیان بلتستان مقیم سعودی عربیہ کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لئے سال میں ایک دفعہ اس طرح کے ایونٹ منعقد ہو نا چاہیے جبکہ انہوں نے بلتستان سپر لیگ کے کامیاب اختتام پر مہدی آباد کرخت ایسوی ایشن سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا ۔ جبکہ آخر میں مہمان خصوصی نے فائنل ونر کپتان کو ٹرافی اور دیگر اچھے کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو اپنے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کئے ۔ جبکہ مہدی آباد کرکٹ ایسوی ایشن کے ترجمان روح اللہ یزگار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہدی آباد کرکٹ ایسوی ایشن آنے والے سالوں میں بھی بلتستان کے سعودی عرب میں مقیم نوجوانوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لئے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے مکمل تعاون پر تمام ٹیم کپتانوں ، کھیلاڑیوں اور تماشائیوں کا شکریہ اد اکیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button