شعر و ادب

دروش میں کھوار مشاعرہ کا انعقاد

دروش(بشیر حسین آزاد)اتوار12فروری کودروش میں ادارہ برائے تحفظ مقامی زبان و ثقافت (پی آئی سی ایل)دروش کے زیر انتظام کھوار محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 15شعراء نے شرکت کیں۔مشاعرے کی صدارت پروفیسر محمد نقیب اللہ رازی نے کی جبکہ مہمان خصوصی آل وی سی کونسلر فورم دروش کے صدر وی سی جنجریت کے ناظم عمران الملک تھے۔شعراء میں پروفیسر نقیب اللہ رازی،فیض الباری بیگان،صلاح الدین طوفان،اعجاز احمد اعجاز چیئرمین پی آئی سی ایل، توفیق رحمانی،نور اللہ ساگر،اظہار الحق مجاز،نقیب احمد سماک،رحمت قیوم غمگین،کاشف تنہا،حمید اللہ حمید اور صلاح الدین صارم وغیرہ شامل تھے۔صدر محفل اورمہمان خصوصی نے پی آئی سی ایل کے منتظمین کی طرف سے کھوار محفل مشاعرہ منعقد کرنے پر اُن کو سراہا ۔اورآئیندہ کے لئے بھی اسی طرح کے پروگرامات منعقد کرنے پر زور دیا۔سامعین محفل نے شعراء کے غزلوں سے محضوظ ہوئے اور اور اُن کو داد دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button