شعر و ادب

کھوار ایک قدیم زبان اور حروف تہجی پہلے سے تیار ہیں، احباب سخن کھوار آرٹس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن

چٹورکھنڈ (نمائندہ خصوصی) احباب سخن کھوار آرٹس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن جو کہ تحصیل اشکومن ضلع غذر میں کھوار زبان کی ترویج و ترقی کے حوالے سے کام کر رہی ہے اور رجسٹرڈ تنظیم ہے ۔احباب سخن کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس ضلع غذر چٹورکھنڈ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کھوار زبان سے تعلق رکھنے والے شعراء اور آدیبوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں کھوار زبان کی ترقی کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں گلگت بلتستان میں مقامی زبانوں کو نصاب میں شامل کرنے اور مقامی زبانوں کی حروف تہجی اور نصاب پر کام کے دوران بعض لوگوں نے کھوار کے چند حروف کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

غذر کے شعراء اور ادیبوں نے کھوار کے چند حروف کی شناخت مٹانے کی کوشش کو پوری کھوار زبان کو مٹانے کی کوشش قرار دیکر سخت برہمی کا اظہار کیا اور شرکاء کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سخت مذاحمت کی جائیگی کیونکہ کھوار ایک قدیم زبان ہے اس کے حروف تہجی پہلے سے تیار ہیں اور سو سال کا عرصہ بیت چکا ہے جبکہ آج حروف تہجی ترتیب دینے والے حضرات ایسے قدیم زبان کے حروف تہجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ اس قدیم زبان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔اس حوالے سے اگلا اجلاس گاہکوچ میں منعقد کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button