عوامی مسائل

کھرمنگ، نیشنل بینک مہدی آباد برانچ کا اے ٹی ایم عوام کے لئے دردِ سر بن گیا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) نیشنل بنک مہدی آباد برانچ کا اے ٹی ایم مشین عوام کے لئے درد سر بناہواہے کئی ہفتوں سے بند ایم ٹی ایم مشین چلنے کا نا م ہی نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو اپنی رقوم نکالنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دور دراز علاقوں سے تنخواہ یا اشیاء خوردنوش کے لئے پیسے نکالنے آنے والے روزانہ مایوس لوٹ جاتے ہیں عوامی حلقے کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم مشین جب سے لگایا ہے بند ہی رہتا ہے کئی بار برانچ منیجر سے شکایت کی منیجر ہر بار یقین دہانی کراتے ہیں کہ مشین بنانے والا آئے گا تو جلد بنے گا اسی طرح کئی ہفتے گزر گئے سرکاری ملازمین اور تجارت کے پیشے سے تعلق رہنے والے افرادسخت پریشان ہیں عوامی حلقے نے بنک اٹھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مہدی آباد برانچ کا اے ٹی ایم مشین بنا کر جلد عوام کے لئے کھولنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوام اس جدید سہولت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button