متفرقکوہستان

داسو ڈیم متاثرین کو معاوضے کی مد میں پچاسی کروڑ روپے ملیں گے، چیکس کی تقسیم شروع

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان، داسو ڈیم کے معاوضہ جات کے چیکس متاثرین میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا،پہلے مرحلے میں آفیسرز کالونی چوچنگ کے متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے ۔ مجموعی طورپر پچاسی کروڑ روپے کالونی متاثرین کو ملیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے صدر مقام داسو میں ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ کلکٹر نے متاثرین داسو ڈیم چوچنگ کالونی میں معاوضوں کے چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر جنرل منیجر داسو ڈیم جاوید اختر ، ایڈوائیرز ٹو چئیرمین واپڈا کرنل(ر) عبدالغفار خان بھی موجود تھی ۔ معاوضوں کے چیکس ملنے کے بعد متاثرین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب داسو ڈیم کی تعمیر کی راہ ہموارہ ہوگئی اور کام مزید تیزی سے شروع ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button