صحت

ماہِ جنوری میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں 549 بچوں کی پیدائش ہوئی، تینتیس ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا

گلگت ( پ ر) میڈیکل سپر نڈنٹ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت سے جاری کردہ ایک اعلا میہ کے مطابق گزشتہ ما ہ جنوری کے دوران ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گلگت شہر سمیت دوسرے اضلاع آنے والے کل 33442مریضوں کا طبعی معا ئینہ کیا گیا۔ ہسپتال میں 307بڑے اپر یشن اور380چھوٹے آ پر یشن بھی کئے گئے۔،1486ایکسرے ،1008الٹراساؤ نڈ کے مریضوں کو بھی متعلقہ شعبے میں رپورٹس کی حصولی اور جانچ کے لیے بھیجا گیا۔ کچھ پیچیدہ اور ایمرجنسی کیسز جن کی تعداد 221 تھی ان کو دیگر طبی مراکز ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علا وہ گزشتہ ما ہ جنوری کے دوران آنکھوں کے علا ج کیلئے 300مریض اور 18ای این ٹی آ پریشن ،دو ہیڈ انجر ی جبکہ دانتوں کے 1238مریضو ں کا علا ج کیا گیا ۔

ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کے ماہانہ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ جنوری کے مہینے میں ٹوٹل 549بچوں کی پیدا ئش ہو ئی ہے جبکہ 47اموات ہو ئی ہے ،اسی طرح 9241لیب ٹیسٹ ،478ای سی جی ،120 سی ٹی سکین کے کیسز موصول ہو ئے اور 80ای سی او اور 32آرٹی اے کیسز موصو ل ہو ئے ،اسی طرح گزشتہ ما ہ میں کل 33442مریضوں کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں علا ج کیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button