معیشتگلگت بلتستان

ونٹر ٹوریزم کے فروغ کیلئے بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نلتر کے سیاحتی مقام پر سکی چمپئن شپ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے جس میں مقامی بچوں کو سکی کی تربیت اور معیاری تعلیم کے حصول کیلئے ایئر فورس کی خدمات قابل تحسین ہے۔ نلتر میں سکی کے انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن ہوا ہے جس کیلئے پاکستان ایئر فورس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے نلتر جیسے علاقے میں چیئرلفٹ کی تنصیب اور سکی کے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کا ہر سال انعقاد کرایا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال سے بین الاقوامی سطح کے سکی چمپئن شپ کے ٹورنامنٹ منعقد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نلتر کے مقام پر سکی چمپئن شپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ایئرفورس کے تعاون سے نلتر کا ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت نلتر کو ایک مثالی سیاحتی اور پرفضاء علاقہ بنایا جائے گا۔ تمام تعمیرات منصوبہ بندی کے تحت کئے جائیں گے، بے ہنگم تعمیرات پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ قدرتی ماحول کو محفوظ بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت تا نلتر ایکسپریس وے طرز شاہراہ کی تعمیر کیلئے تین ارب کی رقم منظور ہوئی ہے آئندہ 3ماہ میں عملی طور پر اس منصوبے پر کام کا آغاز کیاجائے گا۔

ونٹر ٹوریزم کے فروغ کیلئے بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ نلتر میں گاڑیوں کی بے تحاشہ آمد سے نلتر کا پرفضاء ماحول متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ نلتر کے مقام پر سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پی ٹی ڈی سی کو زمین فراہم کی گئی ہے جہاں پر سیاحوں کو رہائش کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ گلگت بلتستان میں قیام امن اور حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں۔ سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر بہتر بنایا جارہا ہے ویلی شاہراہوں کو جدید طرز پر بنایا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نلتر سیاحتی مقام ہونے کے علاوہ گلگت کیلئے پاور کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے اور جلد نلتر کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے گا۔ گلگت میں ایل پی جی ایئر مکس منصوبہ متعارف کرانے سے جنگلات اور درختوں کے کٹاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ نلتر میں جنگلات کے کٹاؤ کو روکنے اور مزید جنگل اگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

سکی چمپئن شپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ بہت جلد ایئرفورس کو نلتر سکی سنٹر کیلئے پانچ نئے سکی بوٹ فراہم کئے جائیں گے۔ سکی چمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگرہوا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نلتر سکی چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کارکردگی دیکھی اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈیلز اور انعامات تقسیم کئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button