متفرق

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو مسلہ کشمیر سے جوڑنا سنگین غلطی ہے، وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان تر قی کے حوا لے سے دیگر صوبوں سے پیچھے ہے ،لیکن مو جودہ صو با ئی حکو مت اس خطے کی تر قی کیلئے ٹھو س اقدامات کررہی ہے ۔سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے اس خطے کی تقدیر بد ل سکتی ہے ، گلگت بلتستان کی تر قی کا راز امن وامان اورکر پشن کے خا تمے میں ہے ،اپو زیشن تنقید برا ئے تنقید کے بجائے تعمیر ی سیا ست کر ے او ر گلگت بلتستان کی تر قی میں مو جودہ حکو مت کے ساتھ تعاون کرے ، ہمیں منفی سیاست ختم کر کے خطے کی عوام کے فلا ح و بہبو د کیلئے کا م کر نا ہو گا ۔الزا مات کی سیا ست ہمیں مزید پیچھے لے کر جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت آئینی حیثیت کے بارے میں اپنا مضبو ط موقف رکھتی ہے ہم اپنی پا لیسی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مسئلہ کشمیر کے ساتھ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو جوڑ نا سنگین غلطی ہے ، گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دینے سے کشمیر کا زکو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button