صحت

پارلیمانی سیکریٹری کی طرف سے سکردو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظام پر انکوائری کا حکم

استور(سبخان سہیل) پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان برکت جمیل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں صفائی کے ناقص انتظام پرسختی سے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاے گا۔ تمام ملازمین کو وقت پر اپنی ڈیوٹی پر آنا ہوگا، جو لوگ ڈیوٹی میں حاضر نہیں ہونگےان کوفارغ کیاجاے گا۔ کسی کو بھی سفارش کی بنیاد پر معافی نہیں ملے گی۔ ہم نے ہیلتھ کے نظام کو بہتر بنانا ہے، اس کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ بہت جلد اسکردو ریجن کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کروں گا۔ جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لیتے ہیں ان کو یا تو ڈیوٹی پر حاضر ہونا ہوگا یا پھر مکمل چھٹی کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں نظام کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کام کررہی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت نے بجٹ دیا ہے۔ اس بجٹ کی ادویات ہسپتالوں میں مریضوں تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گیے ہیں اور اب ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقنی بنایا جاے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button