صحت

بروقت تشخیص ہو تو چھاتی کے سرطان کی شکار خاتون کو بچانے کی شرح 90 فیصد بڑھ جاتی ہے

گلگت( سٹاف رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفئر گلگت نے دستکاری سینٹر LG&RDیارکورٹ خومر میں پنک ربن ڈے(Pink Ribbon Day) منایا جس میں خواتین اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سال میں 40ہزار سے زیادہ خواتین اس مرض کی وجہ سے جان گنوا لیتی ہیں۔ ہر 9میں سے 1خاتون پر اس مرض کا خطرہ منڈالا ریا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ابتدا میں ہی تشخیص ہوجائے تو مریض کی جان بچانے کے90%سے زیادہ امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لئے گلابی ربن کو ایک علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تقریب میں چھاتی کے کینسر کے علامات، بروقت اعلاج اور اس سے متعلق بھرپور آگاہی کے لئے فلم دیکھائی گئی۔ جس سے خواتین اور ماؤں کو صحت کے متعلق آگاہی ملی۔

سوشل ویلفیر آفیسر/ ڈویژن انچارج گلگت جمیلہ شیر نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہنر کے ساتھ ساتھ صحت کے متعلق آگاہی دینے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔سوشل ویلفےئر آفس گلگت دوردرازعلاقوں کے گرلز ہائی سکول اور کالجوں میں بھی اسی طرح کے تقریبات کا انعقاد کریگی۔اس آگاہی مہم کے انعقاد پر انچارج دستکاری سنٹر خالصہ صاحبہ اور سٹاف نے سوشل ویلفیر آفیسر شادیہ رومی، ڈویژن انچارج اور ایم سی ایچ سنٹر سوشل ویلفےئر کی انچارج روشن بی بی کی کاوشوں اور محنت کو سہراتے ہوئے سوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ گلگت کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button