معیشت

ہنزہ: الرحیم ملٹی کوآپریٹیوسوسائٹی کی طرف سے جان بحق ممبران کے لواحقین میں انسورنش چیکس تقسیم

ہنزہ( بیورو رپورٹ ) اسسٹنٹ رجسٹر ار گلگت بلتستان سوسائٹیز مومن شاہ اور صدر الرحیم ملٹی کوآپریٹیو سوسائٹی نے مختلف حادثات میں جان بحق الرحیم ملٹی کوپراٹیو سوسائٹی کے ممبران کوامدادی چیک تقسیم کیے ۔ گزشتہ سال دنیور میں گھریلو آگ حادثے میں جان بحق ہونے والی خاتون گل فونر دختر ابو زر جمیل ساکن دنیور2لاکھ جبکہ حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق ہونیوالا فرد مسمی فرمان علی خان ولدقربان علی خان ساکن جوٹیال کو 6لاکھ روپے بطور انسورنش معاوضہ ا لرحیم ملٹی کوآپریٹیو سوسائٹی نے ان کے لاواحقین کو ادا کردیا گیا۔ چیک اسسٹنٹ رجسٹرار مومن شاہ اور سوسا ئٹی کے صدر عرب خان نے لاواحقین کو دیے۔اس موقع پر لاواحقین نے سوسائٹی ہذا کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سوسائٹی ہذا کی پالیسی کی وجہ سے مرحومین کے اولاد کی پرورش اور ان کی تعلیمی اخرجات کو حل کرنے میں اہم مدد ہوگی جبکہ سوسائٹی کے ذمہ داران نے اس پالیسی کو متعارف کر اکر اعلیٰ خدمت کا مظاہرہ کیا ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button