تعلیم

شگر: گورنمنٹ پرائمری سکول تھندورو کے لینڈ ڈونر سات سالوں سے بغیر تنخواہ ڈیوٹی دینے پر مجبور

شگر(عابد شگری)گورنمنٹ پرائمری سکول تھندورو شگر کے لینڈ ڈونر محمد الیاس ولد عنایت علی گذشتہ سات سالوں سے بغیر تنخواہ ڈیوٹی دینے پر مجبور۔ مستقل نہ کرنے کی صورت میں سکول کو تالہ بندی کرنے کی دھمکی دے دی۔محمد الیاس ولد عنایت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیمات عامہ بلتستان کی جانب سے ملازمت دینے کی یقین دہانی پرانہوں نے تھندورو پرائمری سکول کیلئے زمین فراہم کی تھی۔ جس کے بعد گذشتہ سات سالوں سے مسلسل بغیر تنخواہ کے گریڈ ون کی پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہا ہوں۔ محکمہ کی جانب سے اب تک ایک روپیہ تنخواہ نہیں دیا گیا۔ مفت ڈیوٹی دے دے کر تھک گیا ہوں اور گھر کے اخراجات چلانا مشکل ہوگیا ہے۔میرے گھر کی حالت بھی ٹھیک نہیں۔ لہذا وزیر تعلیم گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ میری سات سالہ بلامعاوضہ خدمت اور زمین کے عوض سکول کی گریڈ ون کی پوسٹ پر ایڈجست کریں۔ بصورت دیگر سکول کو تالہ لگا کر بند کرنے کے سوا میرے پاس کوئی آپشن نہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button