متفرق

شگر: برف باری کے بعد بندیونین کونسل گلاب پور اور وزیر پور کیلئے بجلی بحال

شگر(عابد شگری) برف باری کے بعد بندیونین کونسل گلاب پور اور وزیر پور کیلئے بجلی بحال ہوگیا۔ حالیہ شدید برف باری کے بعد درجنوں کھمبے اور ٹرانسمیشن لائنیں ٹوٹنے سے یونین کونسل گلاب پور کو دو ہفتوں سے بجلی کی فراہمی بند تھا تاہم مقامی لوگوں کی مدد اور محکمہ برقیات گلاب پور کے حکام کی انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد گذشتہ دنوں بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال ہوگیا۔ بجلی کی بحالی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے محکمہ برقیات کے ایکسین،ایس ڈی او،سب انجینئر اور انچارج محمد خان کی کردار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جن کی دن رات جدجہد کے بعد یونین کونسل کے درجنوں دیہات کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوا۔لوگوں نے بجلی کی دوبارہ فراہمی پر محکمہ برقیات کے اعلی حکام کا شکریہ اداکرتے ہوئے گلاب پور کے انچارج محمد خان کی حوصلہ افزائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے دن رات محنت کیا۔ ساتھ ہی لوگوں نے بجلی چوروں اور کام چور ملازمین کیخلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button