کھرمنگ : کتی شو اور شیلہ کی سڑکیں آئندہ چند روز میں بحال کیا جائیگا۔ ایس ڈی او کھرمنگ

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) ایس ڈی او کھرمنگ اشرف حسین نے کہا ہے کہ کتی شو اور شیلہ کی سڑک کو آئندہ چند روز میں بحال کیا جائیگا ۔اسں سلسلے میں تمام ملازمین بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ اگر مزید برفانی تودہ نہیں گرا تو ہماری کوششیں جلد رنگ لے آئینگی۔ روڈ ملازمین کے ساتھ ساتھ پائپ لائن ملازمین کو بھی روڈ بحالی کے کام پہ لگایا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر بلیڈ کی مدد سے روڈ کو صاف کیا جاریا ہے۔ 25 سے 30ملازمین سب انجینئرز کی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں مقامات پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے روڈ مکمل تباہ ہوا ہے اورمزید تودے گرنے کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہی۔ں سڑک کی بحالی کا کام اگلے چند روز میں مکمل ہو جائے گا جبکہ بحالی کا کام دیکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین بھی سائیڈ پر پہنچ گئے اور ملازمین کی کوششوں پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments