متفرق

پا کستان بیت المال بہت جلد گلگت میں ریجنل آفس کھول رہا ہے ۔صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات و پلا ننگ اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ پا کستان بیت المال بہت جلد گلگت میں ریجنل آفس کھول رہا ہے ۔ایم ڈی پا کستان بیت الما ل سے اس سلسلے میں با ت ہو ئی ہے۔ گلگت میں پی بی ایم کے ریجنل آفس کی قیام سے یہاں کے ہزاروں یتیم ،بیوہ اور نادار افراد کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو نگے۔ ایم ڈی بیت المال نے یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ گلگت بلتستان کے زیا دہ سے زیا دہ معزور ، غریب ،نادار اور مستحقین کی ما لی مدد کی جا ئیگی۔ بیت المال کا ادارہ ضرورت مند افراد کو مختلف شعبوں میں تر بیت فراہم کر یگا تاکہ وہ اپنے پا ؤں پرکھڑا ہو سکیں اور معاشرے کے کار آمد شہر ثابت ہوں۔ ایم ڈی بیت المال بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کر یں گے۔ ان کے دورے سے ہزاروں مستحقین اور ضرورت مند افراد کی حوصلہ افزائی ہو گی جو حکومتی امداد کے مستحق ہیں۔گلگت میں بیت المال کے ریجنل آفس کا قیام صو با ئی حکو مت کی اہم کا میابی ہے ۔

وزیر اطلاعا ت نے چار سدہ بم دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے شہید ہو نے وا لے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پا ک فوج دہشتگر دی کیخلا ف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے ، دہشتگر د ہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، پوری قوم دہشتگردی کیخلا ف متحد ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button