معیشت

استور میں کسانوں میں رعائتی نرخوں پہ خوش گاؤ تقسیم کئے گئے

استور( پ ر) محکمہ لائیو سٹاک گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع استور میں مقامی مویشی پالنے والے کسانوں میں رعائتی نرخوں پہ خوش گاؤ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضلع استور ذید بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر مدثر سہیل ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ضلع استور نے کہا کہ اس عمل سے مقامی کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ یاک کی پیداواری صلاحیت اور صحت میں بہتری آئے گی۔

محکمہ لا ئیوسٹاک گاہے بگاہے مو یشی پال کسانوں کی اس قسم کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہے۔ اس سال محکمے کی جانب سے کچھ گائے اور بھیڑ بکریاں بھی رعائتی نرخوں پر کسانوں کو فراہم کر دئے ہیں۔ مزید یہ کہ اس وقت محکمہ ہذا کچھ دنوں میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کر رہا ہے ڈاکٹر مدثر سہیل نے تمام کسانوں سے گزارش کی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے تعاون کریں تاکہ ان کے قیمتی مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button