گلگت بلتستان

وفاقی وزیر برجیس طاہر کا پریس کانفرنسصوبائی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر ہے-سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برجیس طاہر کا پریس کانفرنس درحقیقت میں ان کی صوبائی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر ہے اور آئینی حقوق کے حوالے سے انہوں نے اصلیت سامنے لاکر صوبائی حکومت کے منہ پہ طمانچہ مارا ہے۔ جمعہ کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو اس غلط فہمی میں رکھا ہوا تھا کہ آئینی حقوق کے حوالے سے اہم فیصلہ ہو چکا ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بطور مبصر چند سیٹیں بھی مختص کی جا چکی ہیں مگر برجیس طاہر کے اس بیان نے کہ ابھی تک آئینی کمیٹی نے سفارشات ہی تیار نہیں کی ہیں تو وزیر اعظم تک کیسے پہنچیں نے صوبائی حکومت کی دھوکہ دہی اور دعووں کا پردہ چاک کردیا ہے اور عوام کے سامنے حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم کی حقیقت واضح ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انکی پریس کانفرنس سے گلگت بلتستان کے عوام کو یہ اندازہ ہو چکا ہے کہ نواز لیگ اس اہم ترین مسئلہ کے نام پر انکے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے،دوسری طرف ن لیگ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کو کشمیر کے ساتھ نتھی کر کے جو حیلے بہانے کر رہی تھی آرمی چیف کے دوٹوک اور واضح بیان نے اسکو بھی مسترد کر دیا ہے،پیپلز پارٹی آرمی چیف کے بیان کی بھر پورخیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم ایپلٹ اور چیف کورٹ کے ججوں کی تقرری کی سمری کے حوالے سے بھی برجیس طاہر نے لاعلمی کا اظہار کر کے صوبائی حکومت کی نااہلی پر مہر تصدیق ثبت کی ہے اور بر جیس طاہر نے نلتر پاور پراجیکٹ 3پر کام کا آغاز نہ ہونے سے فنڈز کی واپسی اور جی بی کے بجٹ سے 3 ارب روپے کی واپسی کا اعتراف بھی صوبائی حکومت کی غفلت و نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سعدیہ دانش نے کہا کہ برجیس طاہر نے گندم کی سبسڈی کے حوالے سے یہ کہ کر کہ اسکے اختیارات جی بی حکومت کے پاس ہیں اسکا ملبہ بھی حفیظ اینڈ کو کے گلے میں ڈال دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button