غذر: الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے برگل میں 50 خاندانوں میں امدادی ساما ن تقسیم

غذر(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف ہے، ضلع غذر میں گزشتہ 3 سالوں سے الخدمت فاونڈیشن نے ہزاروں افراد کو امداد مہیا کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت ضلع غذر جلال الدین نے الخدمت کے طرف سے برگل کے غرباء میں گرم کپڑوں کی تقسیم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ہر مشکل گھڑی میں ضلع غذر کے عوام کا ساتھ دیا اور آفات کے دوران متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ اس موقع پر ریجنل منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان محمد طاہر رانا ،منیجر پروگرامز یاسر عباس اور پروگرام آفیسر عبدالکریم نے بھی خطاب کیا اور تحفے تقسیم کئے ۔الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے اس موقع پر 50 خاندانوں میں امدادی ساما ن تقسیم کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments