متفرق

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، میر غضنفر گورنر گلگت بلتستان

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے یوم سیاہ مقبو ضہ کشمیر کے موقع پر بھارت کی طرف سے معصوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر زبردستی قبضہ اور ہونے والے مظالم انسانیت کے خلاف ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کشمیری بھایؤں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم اورانسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو دنیا کے اہم ممالک میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے او ر دنیا بھر سے انسانی حقوق کے تمام ادارے معصوم کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے میں ان کی مدد کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور بھارت کی مظالم سے نہتے کشمیریوں سے نجات دلانے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button