ماحول

ہنزہ: بالائی گاؤں مسگر میں تین برفانی چیتوں نے ایک بار پھرمال مویشیوں پر حملہ کر کے8 جانوروں کو ہلاک کردیا

گلگت(خبرنگارخصوصی) ہنزہ کے بالائی گاؤں مسگر گوجال میں برفانی چیتوں نے ایک بار پھرمال مویشیوں پر حملہ کردی 8 جانوروں کو ہلاک کردیا ۔ عینی شاہدین مشتاق علی ،احمد جان اوراحسان کے مطابق گزشتہ رات ایک نہیں بلکہ تین برفانی چیتوں نے آبادی پر حملہ کردیا اور علاقہ مکینوں کے 8پالتو جانوروں کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ برفانی چیتوں کے بار بار حملے سے علاقے کے لوگوں میں پھرسے خوف و ہراس پھیل چکا ہے اوران نایاب چیتوں کی جانوروں پر حملہ کی ڈر سے علاقے کے لوگ رات بھر جاگتے رہتے ہیں۔

کچھ دن قبل اس برفانی اور نایاب چیتے نے اس گاؤں کے لوگوں کے کئ جانور ہلاک کردیئے تھے اور لاکھوں کا نقصان کروایا تھا ۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ برفانی چیتا پکڑ کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور وائلڈ لائف کے حوالے کردیا تھااور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے سیکریٹری نے خنجراب نیشنل پارک گوجال میں آزاد کردیا تھا ۔

یاد رہے ایک ہی ہفتے میں برفانی چیتے کا یہ دوسرا حملہ ہے، جس سے مقامی لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ واضح رہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے تو ان نایاب جانوروں کی شکار پر پابندی لگائی ہے لیکن اس کے حملہ کی وجہ سے علاقے کے عوام کا ہونے والے نقصان کا ازالہ کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ہے۔ جس کے باعث ان نایاب جانوروں کے نسل کشی کا خطرہ لاحق ہے اور ان نایاب جانوروں کی پوری دنیا میں تعداد صرف 10ہزار رہ گئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button