گلگت بلتستان

پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا

اسلام آباد( نمایندہ خصوصی) پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ و ٹریڈ پنجاب کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے راولپنڈی۔اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ وطالبات میں سے سینکڑوں طلبہ وطالبات کو بحفاظت اپنے علاقوں گلگت اور سکرود پہنچنے کیلئے خصوصی طور پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مہیا کی۔

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عالم نور حیدر کی درخواست پر پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ و ٹریڈ سردار تنویر الیاس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے چار بڑی بسوں کا قافلہ ہفتے کے روز گلگت بلتستان روانہ کیا۔ان بسوں میں دو سو سے زائد طلبہ و طالبات سوار تھے۔ان طلبہ و طالبات کو سردار تنویر الیاس کی جانب سے نہ صرف ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی بلکہ کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے انہیں بسوں میں سوار ہونے سے پہلے سینیٹائزر سے ہاتھ دھلائے اور انہیں ماسک پہنائے۔

گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے طلبا و طالبات جو ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے کرونا وایرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کی گیی اور ہاسٹل سے انتظامیہ نے اپنے اپنے علاقوں میں جانے کے احکامات دیے تھے جس کی وجہ سے یہاں راولپنڈی میں پیرودھائی کے اڈے میں ہزاروں سٹوڈنٹس ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کیوجہ سے پھنس کر رہ گئے تھے ۔تعلیمی اداروں کے بند ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا لیکن ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اپنے گھروں کو نہیں جا پارہے تھے

اس موقع پر کئی دن سے پھنسے طلبہ و طالبات بحفاظت اپنے علاقوں کیلئے روانہ ہونے پر خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے۔انہوں نے سردار تنویر الیاس اور عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا جبکہ تحریک انصاف کے صوبایی ڈپٹی سکریٹری اطلاعات عالم نور حیدر نے تمام انتظامات کیے اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور خصوصی طور پر چیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ پنجاب سردار تنویر الیاس کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہماری درخواست پر طلبا و طالبات کو اپنے گھروں تک۔ پہنچنے کے لیے فری میں ٹرانسپورٹ مہیا کیا ۔عالم نور حیدر نے کہا کہ مجھ صوبایی صدر جسٹس ر سید جعفر شاہ اور صوبایی قیادت نے گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے ہدایات دیے تھے جس پر ہم نے چیرمین بورڈا آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس سے رابطہ کیا جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے یہ ٹرانسپورٹ فراہم کیا۔ عالم نور حیدر نے کہا کہ طلبا قوم کے معمار ہیں ہم کیسے گوارہ کرسکتے ہیں کہ ہمارے طلبا در در کی ٹھوکریں کھایں ہم نے اپنی بساط کے مطابق کام کیا اور جو کچھ ہم سے ہوتا ہے وہ کریں گے ہم مشکل کی اس گھڑی میں طلبا و طالبات اور قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے انشاءاللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں تبدیلی آے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button