صحت

چلاس: ڈاکٹرزکے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ پی ایم اے دیامر ڈویژن

چلاس(مجیب الرحمان) پی ایم اے دیامر ڈویژن نے اپنے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ڈاکٹر برادری کے مطالبات پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔مجبوراً احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔وزیر اعلیٰ نے گزشتہ سال ڈاکٹر برادری کے مطالبے پر ہیلتھ پیکیج دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ہیلتھ پیکیج نہ ملنے پر ڈاکٹرز مستعفی ہو کر دوسرے صوبوں کا رخ کر رہے ہیں اورہسپتال ڈاکٹرز سے خالی ہو رہے ہیں۔ڈاکٹرز کی پروموشن کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے۔دس سالوں سے ڈاکٹر برادری پروموشن سے محروم ہے۔مختلف حلیے بہانوں سے پروموشن نہیں کی جا رہی ہے۔ کبھی ڈی پی سی کا بہانہ بنایا جا رہا ہے تو کبھی کوئی اور بہانہ ،پی ایم اے ان بہانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ کنٹریکٹ پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کو بھی مستقل نہیں کیا جا سکا ۔اب تو کئی ڈاکٹروں کی ملازمت کی ایج بھی اوور ہو رہی ہے۔ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویشن کے لئے نشستیں بھی مختص نہیں کی جاسکی ہیں جس سے ڈاکٹر برادری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کئے گئے تو بھر پور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔پی ایم اے دیامر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹروں کے مطالبات پر عمل کر کے مسائل حل کئے جائیں۔تاکہ ڈاکٹرز خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دے سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button