متفرق

حسینیہ سپریم کونسل نگر کا محمد علی شیخ کی وفات پر تعزیتی اجلاس

گلگت (پ ر) حسینیہ سپریم کونسل نگر کا ایک تعزیتی اجلاس حسینیہ ہال گلگت میں منعقد ہوا۔ اس تعزیتی اجلاس میں حسینہ سپریم کونسل نگر کے چیئرمین محمد حسین ایڈووکیٹ ، جنرل سیکریٹری فدا حسین، انجمن حسینہ ویلفئر ٹریسٹ نگر کے چیئرمین حاجی خوش بیگ ، وائس چیئرمین ڈاکٹر علی گوہر اور انجمن فکرسخن نگر کے صدر اسماعیل ناشاد ، پروفیسر ذاکر حسین شیخ ، مولانا شیخ رمضان علی، ممتاز ایڈووکیٹ ، سجاد شیرالیاٹ اور کیثر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسل کے چیئرمین محمد حسین ایڈووکیٹ نے حسینیہ سپریم کونسل نگر کے ممبرا ور گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے ممبر جناب محمد علی شیخ کی ناگہانی موت پر ان کے خاندان اور سوگوار ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ابھر تے ہوئے ملنسار اور سنجیدہ طبیعت کے مالک سیاستدان تھے۔ ان کی وفات سے نگر ایک مدبر شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ مرحوم کے والد جناب شیخ غلام حیدر نجفی گلگت بلتستان میں ایک مدبر عالم دین ہونے کے علاوہ افق سیاست کے چمکتے ہوئے ستارے تھے۔ ان کی خدمات طویل عرصے تک پھیلی ہوئی تھیں ، اسی طرح ان کے فرزندہ محمد علی شیخ بھی ایک خوش اخلاق ، زیرک اور جراتمند سیاستدان کے طور پر ابھر رہے تھے ۔ نگر قوم کو یقین ہو گیا تھا کہ مرحوم باپ کی طرح اپنی صلاحیتیں اور قیادت ثابت کریں گے، مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ پروردگار عالم مرحوم کو جوارِ محمد و آل ﷺ میں جگہ دے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button