تعلیم

دیامر: محنت کش گھرانے سے تعلق رکھنے والا طالب علم نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

چلاس(مجیب الرحمان) دیامر کے محنت کش گھرانے سے تعلق رکھنے والے طالب علم آصف الدین نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماسٹر پارٹ ون کے امتحان میں اے پلس گریڈ حاصل کر لیا۔اور یونیورسٹی بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ہونہار طالب علم آصف الدین نے ایم ایس سی اکنامکس میں 400نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر کے گلگت بلتستان کا نام روشن کر دیا۔یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سے صرف ایک نمبر کم حاصل کرنے پر دوسری پوزیشن ملی۔آصف الدین نے بی اے میں بھی ہزارہ یونیورسٹی میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی تھی۔جبکہ ٹیچر ٹیسٹ میں بھی بہترین پوزیشن حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ دیامر قابلیت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہے۔

طالب علم آصف الدین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ انکی کامیابی کا رازاساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔وہ مزید لگن اور محنت سے اول پوزیشن اور گولڈ میڈل کے حصول کے لئے کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن ثنا ء اللہ کی جانب سے تعلیمی بہتری کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔تعلیمی بہتری اور میرٹ کی بالادستی کے لئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو دیامر بلکہ گلگت بلتستان کا ہر بچہ ہر فیلڈ میں اپنا لوہا منوا سکتا ہے۔اور جہالت کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہو ں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button