متفرق

چلاس: شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام التوا کا شکار- نور محمد قریشی

چلاس (بیوروچیف) چلاس شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام التوا کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔فوری طور پر تعمیر و مرمت کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی وائی او نور محمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نالیوں کی تعمیر نئے سرے سے کی جائے۔پرانی نالیاں مکمل طور پر خراب اور ناکارہ ہو چکی ہیں۔جس کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر پھیل رہا ہے۔فوری طور پر نئے سرے سے نالیاں بنائی جائیں۔سڑکوں کی مرمت فوری نہ کی گئی تو عوامی رد عمل سامنے آسکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button